امریکی شہر شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کے آخری روز کملا ہیرس نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شکاگو میں جاری 4 روزہ ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کا آج آخری روز ہے جس سے مختلف رہنما خطاب کر رہے ہیں۔
پارٹی کنونشن سے نامزد صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا ہے۔
کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکی قوم کو ایک نیا مستقبل دوں گی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بطور صدر تمام امریکیوں کو ہماری اعلیٰ ترین امنگوں کے گرد متحد کروں گی۔
قبل ازیں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں ٹِم والز نے باضابطہ طور پر نائب صدر کی نامزدگی قبول کی ، امریکا کے نائب صدر کے لیے نامزدگی قبول کرنا میرے لیے زندگی بھر کا اعزاز ہے، ہم سب آج یہاں صرف اس وجہ سے ہیں کیونکہ ہمیں اس ملک سے محبت ہے۔