کراچی کو آج صبح ایئر کوالٹی انڈیکس پر دنیا کا 9واں آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کراچی میں خطرناک فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے ماسک پہنیں کیونکہ پارہ گرنے سے شہر میں ہوا کا معیار بگڑ جاتا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
شمالی ہواؤں کے ساتھ بندرگاہی شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 15.5 ڈگری تک گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ اگلے چند دنوں میں درجہ حرارت مزید گرے گا۔
اس سے قبل ماہرین صحت نے کراچی کی ہوا کے معیار کو انتہائی غیر صحت بخش قرار دیا تھا اور شہریوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنی بیرونی سرگرمیاں خاص طور پر آلودگی کے عروج کے اوقات میں محدود رکھیں۔