کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے مقامی نجی اسکول سسٹم کے عہدیدار اور ماہر تعلیم خالد رضا جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 7 میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے خالد رضا کو ان کے گھر کے سامنے نشانہ بنایا ،فائرنگ کی جگہ سے 30 بور کا ایک خول ملا ہے جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
مقتول خالد رضا نجی اسکول سسٹم کے کراچی ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کے وائس چیئرمین تھے ۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/qasam-sulmani-ka-badla-donal-trump-ka-qatal/
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے مقتول سے کوئی سامان نہیں چھینا ، واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے جبکہ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر کا کہنا ہے واقعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں۔
گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔