Premium Content

کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، بلاول بھٹو

Print Friendly, PDF & Email

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بار بار الیکشن ملتوی ہونے کی وجہ سے شہر قائد کے لوگ تنگ آچکے مگر اب اُن کا انتظار ختم ہورہا ہے کیونکہ کراچی میں 15 جنوری 2023 کو ہی بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ کو کہتا ہوں وہ ہر سازش کو ناکام بنا کر کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کروائیں کیونکہ اب لوگ اپنے مسائل اور مقامی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/majuda-surathal-ma-qabal-az-waqt-intekhabat-mulki/

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کراچی والوں نے دیکھا جب اُن کا ایڈمنسٹریٹر تھا تو شہر میں تیزی سے کام ہوا، بلدیاتی اداروں کے دروازے شہریوں کے لیے کھولے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے سے آپ تنگ ہورہے ہیں، الیکشن لڑنے والوں کو معلوم ہے کہ انتخابات لڑنا کتنا مشکل ہے، کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی تاخیر کا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ’بلدیاتی انتخابات کیلیے ہر حلقے سے نمائندہ کھڑا کیا ہے جس میں تمام قومیتوں کی نمائندگی شامل ہے،  پورا کراچی انتخابات کا منتظر ہے اور امیدوار الیکشن مہم چلا چلا کر تھک چکے ہیں، عوام اب کراچی اور حیدرآباد کی لوکل باڈیز کی نمائندگی چاہتے ہیں۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے نمائندوں سے حلف لیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سے وعدہ لیا کہ الیکشن کے بعد بلدیاتی نمائندوں کے لیے چیف منسٹر ہاؤس کے دروازے کھلے رہیں گے جہاں مراد علی شاہ بطور جیالا اور وزیراعلیٰ کی حیثیت سے بیورو کریسی کے ساتھ مل کر شہر کے مسائل حل کروانے کیلیے کوششیں کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos