موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں، جمعے تک کراچی میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔
موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے خشک موسم میں کمی آئی، فضائی معیار بھی بہتر ہوا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے مزید کہا کہ کراچی میں ہفتے سے شمال مشرق سے خشک اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ہواؤں کی تبدیلی سے ہفتے کے بعد 4 سے 6 دن کے دوران موسم خشک رہےگا۔ دن اور رات کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کمی آجائےگی۔
جواد میمن کے مطابق خشک اور گرد آلود ہواؤں کے باعث فضائی معیار آلودہ رہنےکا خدشہ ہے۔