Premium Content

کراچی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان کے 2 وکٹ پر 77 رنز، 97 رنز کا خسارہ

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/new-zealand-k-sath-one-day-series-k-liye/

پاکستان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 77 رنز بنالیے اور اسے 97 رنز کا خسارہ ہے، عبداللہ شفیق 17 اور شان مسعود 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز 612 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیک لیئر کی تھی۔ کین ولیم سن کیریئر کی پانچویں ڈبل سنچری بناکر ناقابل شکست رہے۔  ٹام لیتھم 113 اور ڈیون کونوے 92 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے اش سودی 65 ، ٹام بلینڈل 47 اور ڈیرل مچل 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 5 ،نعمان علی نے 3 اور محمد وسیم نے ایک وکٹ لی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/pakistan-newzealand-series-qoumi-team-k-koching-staff-ki/

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا۔ عبداللہ شفیق 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد شان مسعود بھی صرف 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دن کے آخری لمحات میں نائٹ واچ مین نعمان علی بیٹنگ کیلئے آئے۔ کھیل ختم ہوا تو امام الحق 45 اور نعمان علی 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 438 رنز بنائے تھے جس میں بابر اعظم اور آغا سلمان کی سنچریاں بھی شامل تھیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos