Premium Content

کارساز حادثہ، ملزمہ نتاشہ کے شوہر کی حفاظتی ضمانت منظور

Print Friendly, PDF & Email

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ کارساز حادثے میں ملزمہ نتاشہ کے شوہر دانش اقبال کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

درخواست گزار نے اپنے وکیل عامر منصوب قریشی ایڈووکیٹ کے توسط سے سرکار کو فریق بناتے ہوئے درخواست ضمانت جمع کرائی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ جیل میں ہے اور اس مقدمے میں ملزمہ کے شوہر کو بھی نامزد کر دیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس مؤکل کی گرفتاری کے لیے گھر سمیت دیگر مقامات پر چھاپے مار رہی رہے۔ مذکورہ حادثے والی گاڑی کمپنی کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور تفتیشی افسر نے بذریعہ خط گاڑی کے کاغذات طلب کیے جو انہیں فراہم کر دیے گئے تھے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

وکیل نے کہا کہ پولیس درخواست گزار کو مذموم مقاصد کے لیے ایک اور خط بھیجتے ہوئے ہراساں کر رہی ہے۔ عدالت سے رجوع کرنے کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ مؤکل کی ضمانت منظور کی جائے تاکہ وہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہو سکیں۔

وکیل نے مزید کہا کہ اس بات کے شدید خدشات لاحق ہیں کہ عدالت میں پیش ہونے سے قبل درخواست گزار کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے سربراہ جسٹس محمد سلیم نے 7 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست گزار کو ہدایت کی ہے کہ 4 ستمبر تک ٹرائل کورٹ میں پیش ہو جائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos