کشمیری یوم الحاق پاکستان کے موقع پر ریلیاں نکالیں گے

آزاد جموں و کشمیر میں کشمیری (آج) جمعہ کو 76ویں یوم الحاق پاکستان کے موقع پر بھارت کے زیر قبضہ وادی میں لوگوں کی حالت زار اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ریلیاں نکالیں گے اور سیمینارز کا انعقاد کریں گے۔

دنیا بھر میں مقیم کشمیری اس دن کو اس عہد کی تجدید کے ساتھ منا رہے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ یہ 19 جولائی 1947 کا دن تھا جب سری نگر میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں کشمیریوں کے حقیقی نمائندوں نے متفقہ طور پر کشمیر کے پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی۔

اس دن کی مناسبت سے دارالحکومت مظفرآباد کے علاوہ آزاد جموں کشمیر کے تینوں ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مقررین اس تاریخی قرارداد پر عملدرآمد کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

آزاد کشمیر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاوید احمد بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کے کشمیری اپنے آباؤ اجداد کی طرح مختلف محاذوں پر بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے لاکھوں کشمیریوں کو ان کے حق سے محروم کرنے کے لیے شہید کیا ہے۔ 1990 کی دہائی سے اب تک بھارت 97 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے۔

جاوید بٹ نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران بھارت کے زیر قبضہ وادی کی آزادی کے لیے پانچ لاکھ سے زائد کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos