گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کو پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی سربراہی کے لیے تاحیات نااہل قرار دے دیا گیا۔
اس سے قبل 4 جولائی کو گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں خالد خورشید خان کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے عہدے سے نااہل قرار دیا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر جی بی نے جمعرات کو جاری کیے گئے ایک فیصلے میں خالد خورشید کو تاحیات پارٹی سربراہی سے نااہل قرار دے دیا۔
تین رکنی بینچ نے یہ فیصلہ جی بی کے رکن اسمبلی شہزاد آغا کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف دائر درخواست پر سنایا۔
Watch details of the survey in the YouTube link and subscribe the channel for detailed political analysis
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ خالد خورشید کی لاء کی ڈگری جعلی ہے اور انہیں آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔
خالدخورشید نے لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کا دعویٰ کیا لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
وہ دسمبر 2020 سے عہدے پر تھے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھی تھے۔