سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام کینیڈا کے شہر کیل گری میں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم میں 55 ہزار سے زائد سکھوں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔
ریفرنڈم کے اختتام پر سکھ فار جسٹس کے رہنما گروپتونت سنگھ پنن نے سکھ برادری سے ایک ویڈیو لنک خطاب میں ووٹ کی طاقت سے اپنا وطن لینے کا عزم کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سکھوں کو نشانہ بنانے پر یقین رکھتا ہے اور ہردیپ سنگھ کے قتل کا ذکر کیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
انہوں نے نشاندہی کی کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت پنجاب میں سکھوں کے قتل عام کی ذمہ دار ہے۔
گروپتونت سنگھ پنن نے بھی ’’دہلی بنے گا خالصتان‘‘ کا نعرہ لگایا۔
تقریب کے ووٹرز اور شرکاء نے خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔