سعودی عرب نے سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کا اعلان کردیا،جس کے تحت 15 محرم الحرام کو خانہ کعبہ کے فرش کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب اورعطر سے دھویا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کا اہتمام 15 محرم الحرام یعنی 2 اگست کو نمازِفجرکے بعد کیا جائے گا۔ سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کے دوران مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد ال فیصل خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب اور مشک سے دھوئیں گےجبکہ خانہ کعبہ کے فرش کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب،عطر سے دھویا جائے گا۔
مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اورفرش کو آبِ زم زم سے دھونے کے بعد ہاتھوں اورکھجور کے پتوں کی مدد سے خشک کیا جائے گا جبکہ سفید کپڑے کا استعمال دیواروں کو صاف کرنے کے لیے کیا جائے گا۔
غسلِ کعبہ کی یہ مقدس روایت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے چلی آ رہی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سال میں دو بارکعبہ کو غسل دیا کرتے تھے،پہلی بارمحرم الحرام میں اوردوسری باررمضان المبارک کے آغاز سے قبل ماہِ شعبان میں آپ ﷺ کی جانب سے یہ عمل دہرایا جاتا تھا۔