قانون نافذ کرنے والے ادارے نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن 17 ستمبر کو اس اطلاع پر کیا گیا کہ بھارتی حمایت یافتہ گروہ ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کے دہشت گرد علاقے میں موجود ہیں۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں مختلف کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ کسی بھی ممکنہ چھپے ہوئے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق سلامت کے ادارے ملک کو بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔