خیبر پختونخوا پولیس کے لیے نئی گاڑیوں کی منظوری، وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان

[post-views]
[post-views]

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا نے پولیس کے لیے نئی گاڑیوں کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے سہیل آفریدی نے نئی آپریشنل گاڑیوں کی خریداری کی سمری پر دستخط کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق خریداری میں 4 اے پی سی، 39 سنگل کیب، 34 ڈبل کیب پک اپ، 2 ریو، 15 پک اپ اور 7 دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس کے لیے 1.89 ارب روپے کی لاگت سے بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے۔

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاق نے صوبائی پولیس کو ناقص گاڑیاں فراہم کیں جنہیں واپس کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے رویے کے باوجود صوبائی حکومت اپنی پولیس فورس کو جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا پولیس امن و امان کے قیام کی فرنٹ لائن فورس ہے اور صوبائی حکومت اپنے جوانوں کے ساتھ ہر مرحلے پر کھڑی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos