Premium Content

کسی بھی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ مذاکرات نہیں ہونگے:رانا ثناء اللہ

Print Friendly, PDF & Email

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ مذاکرات نہیں ہونگے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست یا عوام کے خلاف کوئی بھی دہشت گرد تنظیم قابل قبول نہیں ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان کی عبوری حکومت نے پاکستان سمیت پوری دنیا سے وعدہ کر رکھا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/qoumi-salamti-committee-ka-dehshat-gardi-k-khatmy/

وزیر داخلہ نے  اس امید کا اظہار کیا کہ اگر افغانستان اس معاہدے پر عملدرآمد کرتا ہے تو پاکستان اور دنیا میں وسیع پیمانے پر امن کو استحکام حاصل ہو گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos