سہیل آفریدی کا پنجاب اسمبلی کا دورہ، اپوزیشن سے ملاقات اور خطاب متوقع

[post-views]
[post-views]

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو پنجاب اسمبلی میں آمد کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے داخلے کی منظوری جاری کر دی ہے۔ وفد میں صوبائی وزراء، کابینہ کے اراکین، سینیٹرز، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی اور ان کے وفد کے تمام نام اور تفصیلات پنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین سے ملاقات کریں گے اور ایوان میں خطاب بھی کریں گے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی آج پنجاب اسمبلی کے مہمان ہیں اور ان کی آمد کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی سمیت دیگر قائدین بھی اراکین اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی لاہور میں تین روزہ قیام کریں گے اور موٹر وے کے ذریعے لاہور پہنچ رہے ہیں۔ قیام کے دوران وہ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے مزید کہا کہ ہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی آمد کو بین الصوبائی روابط اور سیاسی مشاورت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos