سہیل آفریدی کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کی ملاقاتوں کی سہولت پر زور

[post-views]
[post-views]

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عید کے موقع پر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے خط میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اس معاملے کو پہلے بھی کئی مرتبہ اٹھایا جا چکا ہے اور ہر قیدی کو قانون اور انسانی ہمدردی کے تقاضوں کے تحت اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات کا حق حاصل ہونا چاہیے، جسے یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جیل قوانین اور عدالتی احکامات کے باوجود قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹیں قابلِ تشویش ہیں۔ ریاست پر لازم ہے کہ وہ قیدیوں کو اہلِ خانہ سے ملاقات اور مناسب طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے۔

خط میں یہ بھی زور دیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو قانون کے مطابق تمام حقوق فراہم کیے جائیں اور اس سلسلے میں فوری اقدامات کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کی جائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos