وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوابی کے امن چوک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں بعض بڑے ہمارے ہاتھ کچے دھاگے سے باندھ کر روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر یہ رکاوٹیں وقتی ہیں اور انہیں توڑنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حالات جتنے بھی مشکل نظر آئیں، حکومت کے ارادے اور عوام کے حق میں فیصلے مضبوط اور غیر متزلزل ہیں۔
سہیل آفریدی نے اس دوران کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ نے ان کی نیندیں اُڑا دی ہیں اور سیاسی صورتحال کافی پریشان کن ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے پولی ٹیکل کمیٹی کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران ہر ایک میں غصہ اور اضطراب پایا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاملات کافی حساس ہیں۔
وزیراعلیٰ نے عوام کو یقین دلایا کہ اگرچہ بعض طاقتور حلقے حکومت کے فیصلوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ رکاوٹیں اتنی مضبوط نہیں جتنا ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سہیل آفرینڈی نے کہا کہ یہ “کچے دھاگے” ہیں جنہیں توڑنا کوئی مشکل کام نہیں، اور حکومت اپنی حکمت عملی اور ارادے کے ساتھ جلد یہ چیلنجز عبور کر لے گی۔









