ریاستی اداروں کے خلاف بیانات کا کیس، وزیر اعلیٰ کے پی کے وارنٹ گرفتاری جاری

[post-views]
[post-views]

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ گمراہ کن بیانات اور اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں پیش نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

یہ مقدمہ سینئر سول جج عباس شاہ نے سنا، جہاں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سہیل آفریدی مسلسل غیر حاضر رہے ہیں۔ عدالت نے قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی آئندہ سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب سہیل آفریدی نے لاہور کے دورے کے دوران نامناسب الفاظ کے استعمال پر وضاحت پیش کرتے ہوئے معذرت بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos