سہیل آفریدی کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا اعلان

[post-views]
[post-views]

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف آپریشنز کو مزید مؤثر اور تیز کیا جائے گا۔

انہوں نے ڈی آئی خان میں پولیس پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف صفِ اول میں کردار ادا کر رہی ہے اور بزدلانہ حملوں سے فورس کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعلیٰ نے ڈی آئی خان میں دہشت گرد حملے کے دوران شہید ہونے والے ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت شہدا کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن مالی اور انتظامی تعاون فراہم کرے گی۔

قبل ازیں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق معلومات کو مخفی رکھنا بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں معالجین اور اہلِ خانہ تک رسائی سے محروم رکھنا آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos