Premium Content

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 دہشت گرد ہلاک

Print Friendly, PDF & Email

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ جنوبی وزیرستان کے ضلع میں ایک اور آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں ، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم تھے۔

آپریشن کے دوران سپاہی شاہ زیب اسلم نے دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos