لاہور اے ٹی سی نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بدھ کے روز پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے خلاف 9 مئی  کے مقدمات میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغازکر دیا ہے۔

مذکورہ مقدمات میں کارروائی کا سامنا کرنے والے رہنماؤں میں کچھ مرکزی دھارے کے سیاست دان، فرخ حبیب، اعظم سواتی، حماد اظہر اور مراد سعید شامل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کو لاہور کے سرور روڈ پولیس اسٹیشن میں درج دو مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

دونوں مقدمات کی سماعت آج اے ٹی سی کے جج عبہر گل خان نے کی جنہوں نے الگ الگ لیکن ملتے جلتے احکامات میں کہا کہ تفتیشی افسران نے 6 جولائی کو عدالت سے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کیے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos