لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ڈیوٹی کیلئے جوڈیشل افسران دینے سے معذرت کرلی

[post-views]
[post-views]

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر  جوڈیشل افسران کی بطورڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران تعیناتی سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے  لکھا کہ چیف جسٹس کے احکامات کے مطابق الیکشن پرجوڈیشل افسران کی فراہمی سے قاصر ہیں، ہم بھاری دل کے ساتھ آپ سے معذرت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/wafaq-ka-election-commission-ko-aam-intekhabat-k-liye/

خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں اِس وقت 13 لاکھ 12 ہزار سے زائد زیرالتوا مقدمات ہیں، جوڈیشل افسران کی فراہمی سےمقدمات کا التوا مزید بڑھ جائے گا۔

رجسٹرارلاہورہائی کورٹ کے خط کے متن کے مطابق پنجاب میں پہلے ہی جوڈیشل افسران کی کمی کاسامناہے، اس وقت پنجاب میں 825 جوڈیشل افسران کی کمی ہے اور الیکشن کمیشن کوجوڈیشل افسران کی فراہمی سےزیرالتوامقدمات کی صورتحال مزیدخراب ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos