لاہور: گھر میں آتشزدگی، 10افراد جھلس کر جاں بحق

[post-views]
[post-views]

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں گھر میں آگ لگنے کے باعث 10 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے محلہ سمیاں میں گھر میں اچانک آگ لگ گئی اس دوران گھر کے مکین سو رہے تھے کہ آگ نے گھر کو مکمل طور پر لپیٹ میں لے لیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔

ذرائع کے مطابق آگ نے مکان کی تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور آگ کے باعث گھر کے تمام افراد پچھلے کمرے میں محصور ہو گئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گھر میں آگ لگنے کا واقعہ ممکنہ طور پر فریج کا کمپریسر پھٹنے کے باعث پیش آیا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos