لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو63  رنز سے شکست دے دی

[post-views]
[post-views]

کراچی: پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز دے کر شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے لیگ کے 10 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی۔

کوئٹہ کی جانب سے جیسن روئے 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حفیظ 25، مارٹن گپٹل 15، قیس احمد 9، اوڈین اسمتھ 9، افتخار احمد 6 اور محمد نواز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان سرفراز احمد 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 3،3 جبکہ راشد خان اور سکندر رضا نے 1،1 وکٹ حاصل کی

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر شائے ہوپ 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مرزا بیگ 31، حسین طلعت 26، فخر زمان 22، کامران غلام 21 اور ڈیوڈ ویزے 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سکندر رضا 32 جبکہ راشد خان 11 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

کوئٹہ کی جانب سے اوڈین اسمتھ اور قیس احمد نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور محمد حسنین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos