جی ایچ کیو حملہ کیس: ویڈیو لنک ٹرائل حکم نامہ چیلنج، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی کا مطالبہ

[post-views]
[post-views]

جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ویڈیو لنک ٹرائل کے حکومتی نوٹیفیکیشن کو وکلائے صفائی نے انسداد دہشت گردی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے اور سرکاری وکیل کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ وکیل صفائی فیصل ملک ایڈووکیٹ کا مؤقف ہے کہ ویڈیو لنک پر کارروائی آئین اور قانون کے مطابق فیئر ٹرائل کے خلاف ہے کیونکہ وکلاء ملزم سے براہِ راست مشاورت کے بغیر دفاع پیش نہیں کر سکتے۔ ان کے مطابق بانی چیئرمین نے بھی وکلاء کو ویڈیو لنک ٹرائل قبول نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

فیصل ملک نے مزید کہا کہ شفاف ٹرائل کے لیے بانی چیئرمین کو عدالت میں پیش کرنا ضروری ہے، اس حوالے سے علیحدہ درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت خود فریق ہے، اس لیے ویڈیو ٹرائل کسی طور قابلِ قبول نہیں۔ علیمہ خان اور دیگر رہنماؤں نے بھی ویڈیو لنک ٹرائل کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔

راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، 700 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ عدالت کے اطراف سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ عدالت نے آج مزید گواہان کو طلب کر رکھا ہے اور امکان ہے کہ وکلائے صفائی ویڈیو لنک کے خلاف بھرپور قانونی دلائل دیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos