Premium Content

لیگی رہنما شائستہ پرویز ملک نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی و رہنما شائستہ پرویز ملک نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے 5 نئے معاونین خصوصی تعینات کیے تھے جن میں رکن قومی اسمبلی راؤ اجمل، شائستہ پرویز، قیصرشیخ، محمد حامد حمید اور ملک سہیل خان شامل تھے۔

تاہم اب شائستہ پرویز ملک نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی اور کہا کہ پارٹی کی شکرگزارہوں عزت سے نوازا، ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی ایڈوائزر فار ویمن کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دوں گی۔

Read more

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos