معروف بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث دو ملزمان جیل کے اندر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان پنجاب کی گونڈیوال سینٹرل جیل میں قید تھے جہاں قیدیوں کے درمیان لڑائی ہوگئی جو اس قدر بڑھ گئی کہ اس میں دو قیدی مارے گئے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/audio-leaks-qatlana-hamly-ko-chupany-aur-adlia-ko-dabao-main/
اس کے علاوہ اس خونی تصادم میں تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت اب تک تشویشناک ہے۔