موجودہ اسمبلیاں مقتدر حلقوں کی نمائندگی کرتی ہیں، پاکستانی عوام کی نہیں

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 8 فروری کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کے لیے جمعرات کو پشاور میں مظاہرہ کیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چوری شدہ مینڈیٹ پر ملک پر حکومت کرنے والا اتحاد پاکستان کے عوام کا حقیقی نمائندہ نہیں ہے۔

یہ اسمبلیاں اسٹیب کی نمائندہ ہو سکتی ہیں پاکستانی عوام کی نہیں۔ ہم قوم کی توہین برداشت نہیں کر سکتے۔مولانات فضل ارلرحمان نے زور دے کر کہا کہ اب فیصلے پارلیمنٹ میں نہیں سڑکوں پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے اپنی احتجاجی ریلی کے ذریعے واضح کر دیا کہ وہ جعلی اسمبلیوں کو قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ آئین اور قوانین کے مطابق فوج کو سیاست پر بات نہیں کرنی چاہیے۔

آئین اور قوانین کے تحت فوج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے۔ فوج ریاست کی محافظ ہوتی ہے لیکن جب وہ سیاست میں حصہ لیتی ہے تو وہ فوج نہیں رہتی۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما نے یہ سوال بھی کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی ابھی تک ختم کیوں نہیں ہوئی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos