مکہ مکرمہ میں بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی۔
مکہ مکرمہ میں اختتام پذیر ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی اسلامی کانفرنس نے مذہبی امور کے شعبوں کے درمیان اسلامی معاملات میں بہتر رابطے اور مضبوط شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یہ کانفرنس ”مواصلات اور انضمام“ کے موضوع کے تحت منعقد ہوئی۔
حتمی اعلامیہ میں قرآن پاک کے نسخوں کو نذر آتش کرنے کے قابل مذمت اور مکروہ فعل کی شدید مذمت کی گئی۔کانفرنس نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کےبدترین اقدامات نفرت کو ہوا دیتے ہیں، اخراج اور نسل پرستی کو فروغ دیتے ہیں اور عالمی سطح پر مشترکہ انسانی اقدار کے منافی ہیں۔
یہ کانفرنس دنیا کو اسلام اور مسلمانوں کی خدمت اور اعتدال کی اقدار کو فروغ دینے کی سعودی کوششوں کے بارے میں پیغام دیتی ہے۔
دو روزہ کانفرنس میں 85 ممالک کے تقریباً 150 سرکردہ اسلامی سکالرز، مفتی، مذہبی رہنماوں اور مفکرین نے شرکت کی۔









