اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد اجلاس (آج) جمعرات کو طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ای سی پی کا لیگل ونگ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر شرکاء کو بریف کرے گا۔ ای سی پی گزشتہ ہفتے اعلان کردہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر غور کرے گا۔
سپریم کورٹ نے جمعے کو پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔
عدالت عظمیٰ نے اپنے 8-5 کے اکثریتی فیصلے میں کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا طرز عملغیر آئینی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی انتخابی نشان تفویض کیے بغیر بھی سیاسی جماعت کے طور پر برقرار رہے گی۔
فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔
پی ٹی آئی کو 77 میں سے 65 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ 77 میں سے 22 قومی اسمبلی جبکہ 55 صوبائی اسمبلیوں کی ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.