مقبوضہ کشمیر میں پولیس کی کارروائیاں، کشمیریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

[post-views]
[post-views]

مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف بھارتی پولیس کی کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے، مزید سات کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے۔

جموں و کشمیر پولیس نے ان افراد پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے اور آرمز ایکٹ کے تحت دہشت گردی میں ملوث ہونے کے جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔

پولیس نے ترال میں مزید چار افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ مقبوضہ وادی میں مجموعی طور پر 2019 سے دسمبر 2024 تک 27022 کشمیریوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

مقبوضہ جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ 1978 کا قانون غیر منصفانہ گرفتاریوں کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ تقسیم ایریاز ایکٹ 1990 بھارتی فورسز کو لامحدود اختیارات دے کر انسانی حقوق پامال کر رہا ہے۔

دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون ٹی اے ڈی اے قانون کے تحت کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا جا رہا ہے۔قومی سلامتی ایکٹ کے تحت پولیس کو ایک سال تک بغیر مقدمہ کے حراست میں رکھنے کا اختیار ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos