اسلام آباد: آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست چار سال بعد سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
مریم نواز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اطہر من اللہ 22 اگست کو سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ نیب نے شمیم شوگر ملز کیس میں آمدنی سے زائد اثاثوں کے الزام میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی، نیب نے 4 دسمبر 2019ء کو سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، سپریم کورٹ میں تقریباً چار سال بعد اپیل پر پہلی سماعت ہوگی۔