وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی دے دی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل کو اگر ججز کےگھروں میں کوئی گھس کر آگ لگائے تو میں پیشگوئی کررہی ہوں، آپ کریں اسکےخلاف فیصلہ کسی کا گھر نہیں بچے گا۔
انہوں نے کہا کہ القادرٹرسٹ میں عمران خان کو کرپشن پر گرفتار کیا گیا ہے قومی خزانے سے 8ارب کی چوری کی گئی نیب نےعمران خان کو گرفتار کیا ہے گرفتاری کےبعدملک میں دہشت گردی کاماحول بنایاگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت جتھوں کو لاؤنج کیا گیا توڑپھوڑ کے دوران پی ٹی آئی قیادت کی آڈیوٹیپ سب نےسنی، کس طرح سےحملہ کرناہےکیسے پہنچنا ہے یہ چیزیں آڈیومیں سنیں۔
دوسری جانب سپریم کورٹ بار کے صدر بیرسٹرعابدزبیری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو مریم اورنگزیب کےبیان کا نوٹس لیناچاہیے سپریم کورٹ کو بھی دیکھنا چاہیے کہ کب تک تحمل کامظاہرہ کریں گے۔