مریم نواز کا صوبے کی ترقی کے لیے جامع ‘پنجاب ڈیولپمنٹ پلان’ کا اعلان

[post-views]
[post-views]

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے “پنجاب ڈیولپمنٹ پلان” کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صوبے میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ اس پلان میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین منتقل کرنا، ہر ضلع میں گڈی بازار قائم کرنا، نہروں کی سجاوٹ، بازاروں کی تزئین و آرائش، انفراسٹرکچر کی بہتری اور فوڈ اسٹریٹس کا قیام شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ نے 60 شہروں میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے، 800 دیہات کو ماڈل دیہات بنانے، 400 کلومیٹر دیہی سڑکوں کی تعمیر اور توسیع، اور اگلے سال کے لیے 250 ارب روپے کا فنڈز مختص کرنے کا اعلان کیا۔ مزید 1100 الیکٹرک بسیں، میٹرو بس سروسز، اور راشن کارڈز کی فراہمی بھی پلان میں شامل ہے۔

انہوں نے جرائم اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، سی ٹی ڈی کی مضبوطی، اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے مہمات کا ذکر کیا۔ لاہور میں 6,000 گلیاں اور سیور کی تعمیر جاری ہے اور 8,000 رکنی پیرا فورس کو متحرک کیا جائے گا۔

مریم نواز نے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرنے کا عزم ظاہر کیا اور عوامی فلاح و بہبود میں شفافیت پر زور دیا۔ اجلاس میں سیاسی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ کے اقدامات کو سراہا اور مرحومین کے لیے دعائیں کی گئیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos