مودی سرکار کی مسلم دشمنی، ایک اور اہم شہر کا نام تبدیل کرنیکا عندیہ

[post-views]
[post-views]

مودی سرکار بھارت میں مسلمانوں کی حکمرانی کی ہر نشانی مٹانے کے درپے ہے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے لکھنو کا نام تبدیل کرکے لکشمن پوری رکھنے کا عندیہ دیدیا۔

برجیش پاٹھک نے لکھنو کا نام تبدیل کرنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھ دیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/baharat-main-aqliyatain-ghair/

سماج وادی پارٹی کے رہنما یادیو نے مودی کو نام بدلنے والی سرکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لوگ کام نہیں کر  رہے صرف نام بدل رہے ہیں، اب یہ ٹیبل کا نام بدل کر کرسی بھی کر دیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت احمد آباد اور الہ آباد سمیت متعدد شہروں کے نام تبدیل کر چکی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos