Premium Content

معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

Print Friendly, PDF & Email

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

امریکہ میں شائع ہونے والے ہفتہ وار میگزین نیوز ویک کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں معاشی بحالی کا ایک جامع منصوبہ نافذ العمل ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگراں حکومت کو استحکام کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، حالانکہ اس وقت یہ بہت حد تک قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کابل میں حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت افغانستان کے ساتھ تعلقات کو اس انداز میں چلانے کی کوشش کر رہی ہے جو دونوں ممالک کے لیے مفید ہو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos