Premium Content

مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

Print Friendly, PDF & Email

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہی ہوں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکرات پر کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ امید ہے کل تک کمیٹی بن جائے گی۔

جب صحافی نے ان سے سوال کیا، ’لطیف کھوسہ نے آج کہا کہ ڈیڈلائن ختم، سول نافرمانی کی تحریک پرعمل ہوگا؟‘ جس پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بالکل سول نافرمانی کی تحریک پر بھی عمل ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos