Premium Content

حکومت نے مذاکرات کرنے ہیں تو کریں، نہیں تو نہ کریں، عمر ایوب

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ حکومت نے مذاکرات کرنے ہیں تو کریں، نہیں تو نہ کریں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے تشکیل دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ اور نہ ہم نے کسی کے پاس جانا ہے۔ اگر کسی نے مذکرات کرنے ہیں تو کریں نہیں تو نہ کریں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے القادر ٹرسٹ کیس میں کل دیر تک عدالت میں سماعت جاری رہی۔ جبکہ عدالت کا وقت تین یا چار بجے تک ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیوں اتنی دیر تک سماعت جاری رہی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos