Premium Content

Add

تربوز میٹھا ہے کیسے معلوم کریں؟

Print Friendly, PDF & Email

تربوز ایک لذیذ اور تازگی بخش پھل ہے جو گرمیوں کے مہینوں میں زیادہ مقبول ہوتا ہے۔ یہ بھرپور رس اور پانی کی مقدار کے لیے جانا جاتا ہے۔ لیکن اگر تربوز میٹھا نہ نکلے تو سارا مزہ کرکرا ہوجاتا ہے۔

عام طور پر جب آپ تربوز خریدنے جاتے ہیں تو دکاندار پھل کی مٹھاس کا یقین دلانے کیلئے تربوز کاٹ کر اس کا گہرا لال رنگ دکھاتا ہے۔ لیکن یہ طریقہ ہمیشہ درست نہیں ہوتا۔ بعض اوقات تربوز ایک طرف سے پکا ہوا ہوتا ہے اور دوسری طرف سے تھوڑا کچا رہ جاتا ہے۔ دکاندار جو آپ کو لال حصہ دکھاتا ہے دراصل وہ اس حصے سے کاٹتا ہے جو پکا ہوا ہوتا ہے۔

تربوز میٹھا ہے یہ پتہ لگانے کیلئے اصل 3 طریقے ہیں جس کے بعد کسی شک کی گنجائش نہیں رہتی اور آپ 100 فیصد اطمینان کے ساتھ میٹھے تربوز خرید سکتے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

پہلا طریقہ تربوز کے حجم اور وزن سے تعلق رکھتا ہے۔ جب آپ تربوز اٹھائیں اور حجم کے حساب سے وہ وزنی بھی ہو، تو اس کا مطلب ہے کہ وہ رس سے بھرپور ہے یعنی پک چکا ہے۔

دوسرا یہ ہے کہ جب آپ اُس پر اپنی مٹھی کو ماریں تو گہری آواز پیدا ہونی چاہیے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ تربوز میٹھا ہے۔ اگر ایسی آواز پیدا نہ ہو یعنی اوپری سطح کی آواز پیدا ہو تو بہتر یہی ہے کہ وہ تربوز نہ لیں۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

تیسرے طریقے کے بارے میں اگر کہا جائے کہ یہ طریقہ مذکورہ بالا دونوں طریقوں سے زیادہ اہم ہے تو غلط نہ ہوگا۔ تربوز لیتے وقت اُس پر نارنجی یا گہرے پیلے رنگ کے بڑے دھبے کو دیکھیں۔ اگر تربوز پر ایسا بڑا دھبہ موجود ہو تو اس کے دو مطلب ہیں؛ پہلا یہ کہ اُس کی سورج سے زیادہ عرصے تک نمائش رہی ہے۔ دوسرا یہ کہ تربوز کے گودے میں موجود مٹھاس زیادتی کی وجہ سے باہر آنا شروع ہوگئی ہے۔ اس کے برعکس اگر تربوز پر ہلکا پیلا یا سفید دھبہ ہو تو اس کا مطلب تربوز زیادہ میٹھا نہیں ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1