Premium Content

جڑواں شہروں میں آج بھی میٹرو بس سروس بند

Print Friendly, PDF & Email

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس آج بھی بند رہے گی، راولپنڈی صدر اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک میٹروبس سروس مکمل طورپر معطل رہے گی۔

میٹروبس سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ایک لاکھ 25ہزار افراد میٹرو بس سروس استعمال کرتے ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

واضح رہے کہ پنجاب میں طلبہ کے احتجاج اور تحریک انصاف کی جانب سے ممکنہ آئینی ترامیم اور عمران خان کی قید کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال پر دوروز کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے۔

آج تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی بھی دی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں پر عائد اس بندش کا اطلاق پلے گروپ سے لے کر یونیورسٹیوں تک ہر تعلیمی ادارے پر ہو گا اور اس سے دو کروڑ 60 لاکھ سے زائد طالب علموں کی نصابی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos