بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارہ ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارہ ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، طیارہ تقریباً 46 منٹ تک فضائی حدود میں سفر کرنے کے بعد بھارتی حدود میں داخل ہوا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کا طیارہ امریکا سے واپسی پر صبح پونے 6 بجے کے قریب افغانستان سے چترال میں پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ جہاں سے وہ لاہور سے ہوتے ہوئے بھارت چلا گیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم 3 روزہ دورہ امریکا پر تھے، امریکا روانگی کے وقت بھی انہوں نے پاکستانی پاکستانی فضائی حدود استعمال کی تھی۔

اس سے قبل اگست میں بھی نریندر مودی نے پولینڈ سے واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos