اقلیتوں کے خلاف پالیسیوں سے بھارت عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے، خواجہ آصف

[post-views]
[post-views]

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر نریندر مودی مزید عرصہ اقتدار میں رہا تو بھارت اندرونی انتشار کا شکار ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق مودی نے اپنی سیاسی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے اقلیتوں کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اقلیتوں کے خلاف کارروائیاں اب ریاستی پالیسی کی صورت اختیار کر چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی کو نہ مذہبی اقدار کا احترام ہے اور نہ ہی انسانی اصولوں کا، اور بطور وزیر اعلیٰ گجرات مودی کے دور میں مسلمانوں کے خلاف شدید تشدد ہوا۔

وزیر دفاع کے مطابق جس حکمران کا ماضی ایسے سنگین واقعات سے جڑا ہو وہ پورے ملک کے لیے خطرہ بن جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں کرسمس کے موقع پر عیسائی برادری کے ساتھ نامناسب سلوک کیا گیا، جبکہ پاکستان میں حکومتی سرپرستی میں کرسمس کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos