Premium Content

محسن نقوی بلامقابلہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخب ہوگئے

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی منگل کو تین سال کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

اس سلسلے میں پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس  عبوری سربراہ شاہ خاور کی زیر صدارت قذافی سٹیڈیم کے قریب واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے انہیں بورڈ آف گورنرز کے لیے نامزد کرنے کے بعد نقوی پی سی بی کے 37ویں چیئرمین کے طور پر کام کریں گے۔ وہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ چھوڑنے کے بعد چارج سنبھالیں گے۔

اس سے قبل جنوری میں ذکاء اشرف نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ذکاء اشرف کے دور میں پاکستان ایشیا کپ کے فائنل اور ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos