Premium Content

معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ

Print Friendly, PDF & Email

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں، ہمیں مسائل حل کرنے میں وقت لگے گا۔

اسلام آباد کے جناح کنونشن میں منعقدہ باچا خان کانفرنس میں حکومتی پالیسیوں پر تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی بحران پانچ سال کی تباہی کا نتیجہ ہے، بحران کے حل کیلیے بڑے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/pakistan-kalmy-k-naam-par-bana-iski-taraqi-wa-khushali/

انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔ اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے جس کو حل کرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے کیونکہ تشدد سے کوئی مسئلہ کبھی حل نہیں ہوا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر بھی اُس طرح عمل نہیں ہوا جیسے ہونا چاہیے تھا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بد قسمتی سے اہم سیاسی شخصیات بھی دہشت گردی کا نشانہ بنیں، ہم نے اپنے وسائل سے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہو گا، ہماری افواج ملک کے تحفظ کیلئے جانوں کی قربانی دے رہی ہیں، ہماری سیاست کا محور ہمیشہ عوامی خدمت ہونی چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos