نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی کے لیے اساتذہ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اپنے استاد نثار احمد سے ملاقات کے دوران کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں تب ہی اضافہ ہو سکتا ہے جب تجربہ کار اساتذہ ان کی رہنمائی کریں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ انہوں نے زور دیا کہ کردار سازی میں نوجوانوں میں نظم و ضبط پیدا کرنا اولین اہمیت رکھتا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے بھی ایمان اور اتحاد کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط پر زور دیا تھا کیونکہ ایک منظم قوم ہی اپنی اور دنیا کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔