Premium Content

محرم الحرام کے تقدس میں الحمراء میں کمرشل ڈرامے بند رہیں گے

Print Friendly, PDF & Email

لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے دونوں کمپلیکس ٗ الحمراء مال اور الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں محرم الحرام کے احترام میں یوم عاشورہ تک کمرشل ڈرامے بند رہیں گے۔

الحمراء اکیڈمی آ ف پرفارمنگ آرٹس کی میوزک کی کلاسز بھی بند رہیں گی، سربراہ الحمراء محمد سلیم ساگر نے اس حوالے سے کہا کہ ہماری دُنیا اور آخرت کی کامیابی اسوہ حسنہ ؐ اور فلسفہ حسین ؓپر عمل کرنے سے عبارت ہے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

نواسہ رسولؐ نے اپنے افکار و کردار سے انسانی قدروں کی عظمتوں کا علم بلند کیا،حضرت امام حسین ؓ کی جدوجہد ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے،اہل بیت کے ساتھ محبت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جز ہے،محرم الحرام ہمیں قربانی اور حق سچ پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء نے نئے اسلامی سال کی آمد کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ہجری سال ملک وقوم کی فلاح وبہبود کے ساتھ الحمراء، اپنی اقدار،تہذیب وتمدن اور اس سے وابستہ افراد (فنکاروں)کی خوشحالی کا باعث ہو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos