Premium Content

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ ،سات میں سے دو سب میرین کیبل متاثرہیں: پی ٹی اے

Print Friendly, PDF & Email

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ کو سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی سے منسوب کرنے کے ایک دن بعد، ملک کے ٹیلی کام ریگولیٹر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو عالمی انٹرنیٹ سے منسلک کرنے والی سات سب میرین کیبل میں سے دو میں خرابی ہے۔

ایک بیان میں، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اطلاع دی  ہےکہ ان میں سے ایک کیبل کو ایران اور قطر سے گزرنے کی وجہ سے 250 جی بی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ دوسری کیبل بھی کراچی کے قریب خراب ہو گئی ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

آپریٹرز صارفین کے لیے مسلسل سروس کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک کو دیگر دستیاب کیبل کی طرف تبدیل کر رہے ہیں۔ متعلقہ ٹیمیں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی اے اس وقت تک صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔

ایک دن پہلے، پی ٹی اے نے سوشل میڈیا مواد کو منظم کرنے کے لیے نیشنل فائر وال سسٹم (این ایف ایس) کی تنصیب کا اعتراف کیا لیکن اصرار کیا کہ حالیہ انٹرنیٹ سروس میں خلل سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos