پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر انہیں جیل میں ڈالنے سے روکنے کے لیے منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز کی الگ الگ درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے وکلاء کی جانب سے یہ درخواستیں آئندہ 48 گھنٹوں میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
دونوں ریفرنسز کی درخواستوں کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
ذرائع نے بتایا کہ مختلف قانونی پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد ان درخواستوں کے مسودے کو آج حتمی شکل دے دی جائے گی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا یافتہ ہیں۔
احتساب عدالتوں نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال قید اور 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی، العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
سابق وزیراعظم کو 10 سال کے لیے عوامی عہدے سے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا۔









