Premium Content

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کر دیے

Print Friendly, PDF & Email

متحدہ عرب امارات نے قابض فوج کے ہاتھوں غزہ میں سات امدادی کارکنوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل کے ساتھ سفارتی رابطہ معطل کرنے کا اعلان کیاہے۔

تل ابیب کے ایک نیوز نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اماراتی وزارت خارجہ نے اس واقعے پر اسرائیلی سفیر امیر ہائیک کے ساتھ غصے کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے اپنے اماراتی ہم منصب عبداللہ بن زاید کو فون پر اس معاملے پر بات چیت کی۔

دریں اثناء اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک قرارداد تلاش کرنے کی کوشش میں سفیر محمد محمود الخجا سے ملاقات کی۔

سفیر الخجا نے موجودہ صورتحال کو ممالک کے درمیان تعلقات کا سیاہ ترین دن قرار دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ کارکنوں کا قتل غیر ارادی طور پر تھا۔

یو اے ای ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے ستمبر 2020 میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے امریکی ثالثی میں ابراہم معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos