Premium Content

نیب وائٹ کالر کرائم ٹاسک فورس تشکیل دے گا

Print Friendly, PDF & Email

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وائٹ کالرجرائم میں ملوث مجرموں کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملٹری انٹیلی جنس کے چار افسران، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے آٹھ، سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے دو اہلکار اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اہلکار فورس کا حصہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) ، انٹیلی جنس بیورو اور پولیس سروس کے دو دو اہلکار بھی فورس میں شامل ہوں گے اور چیئرمین نیب نے باڈی کی تشکیل کی منظوری  دےدی ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

منتخب محکموں کے افسران پہلے ہی ڈیپوٹیشن پر نیب میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منتخب اہلکار وائٹ کالر جرائم سے نمٹنے کے لیے کافی اہل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos